37 views
کاغذ (ٹیشو پیپر) سے استنجے کرنا:
(۲)سوال:چھوٹے استنجے کے لیے کاغذ (ٹیشو پیپر) کا استعمال جائز ہے یا نہیں؟
        المستفتی:جناب نجب صاحب، لکھنؤ
asked Nov 23, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:جو کاغذ استنجے کے لیے بنائے گئے ہیں، ان کا استعمال ڈھیلے سے استنجاء کرنے کے مانند ہے؛ اگرچہ اس میں مٹی والے فوائد نہیں ہیں؛ لیکن پانی کے قائم مقام یہ کاغذ نہیں ہے؛ لہٰذا اس کاغذ کو استعمال کرنے کے بعد پانی کا استعمال کیا جانا چاہیے، اگر مجبوری ہو (پانی اور ڈھیلا نہ ملے، یا بیماری کی وجہ سے پانی نقصان دہ ہو)، تو اس کاغذ پر اکتفاء کرنے میں مضائقہ نہیں ہے۔(۱)

(۱) و یسنّ أن یستنجي بحجر منق و نحوہ من کل طاھر مزیل بلا ضرر، ولیس متقوما ولا محترماً قولہ (و نحوہ من کل طاھر الخ) کالمدر، وھو الطین الیابس، والتراب، والخلقۃ البالیۃ، والجلد الممتھن۔ قال في المفید: و کل شيء طاھر غیر متقوم یعمل عمل الحجر۔ (طحطاوي، حاشیۃالطحطاوي علی المراقي، ج۱، ص:۴۵)؛  و کرہ تحریماًبعظم و طعام و روث و آجرّ و خزف و زجاج و شيء محترم۔ قال الشامي : و قولہ (و شيء محترم) … أما غیر المحترم … فیجوز الاستنجاء بہ۔(ابن عابدین، رد المحتار علی الدر ، ’’کتاب الطہارۃ، باب الأنجاس، مطلب: إذا دخل المستنجي في ماء قلیل،‘‘ ج۱، ص:۵۴۸، مکتبۃ زکریا دیوبند)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3 ص87

answered Nov 25, 2023 by Darul Ifta
...