27 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 رات میں نے خواب دیکھا کہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین کے قبر ہیں اور وہیں پر ہمیں اور ہمارے بھائی اور ہمارے ابو کو قتل کیا جانے والے ہیںاور ہم لوگ قتل ہونے کے لیے تیار ہیں
وہ کون سا قبر ہے مجھے اس کا علم نہیں لیکن بہرحال وہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین ہی کی قبر ہے

اس کی تعبیر ارشاد فرما دیں جزاکم اللہ خیرا
asked Nov 27, 2023 in طہارت / وضو و غسل by Samar khan

1 Answer

Ref. No. 2701/45-4213

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ صراط مستقیم پر گامزن ہونے، ایمان مضبوط ہونے، اور آپ کے ساتھ خاندان کے بھی حالات بہتر ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ نیز آپ پر اللّٰه تعالیٰ کا خاص فضل ہونے کی علامت کے ساتھ ساتھ خوش بختی، خدا ترسی، اعمال صالحہ کی توفیق، رضاء الٰہی اور حق کی سربلندی کے لئے اپنے آپ کو قربان کرنے کی دلیل ہے۔ اور یہ کہ سماج میں بڑا مرتبہ حاصل ہوگا، عوام میں یک گونہ شان و شوکت نصیب ہوگی، اور عزت و وقار میں اضافہ ہوگا، آپ کے ارد گِرد قدر شناسوں کا ہجوم ہوگا۔ان شاء اللہ

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Dec 20, 2023 by Darul Ifta
...