65 views
بیڑی سگریٹ گٹکا کھانے والے امام کے پیچھے نماز کا کیا حکم ہے؟
(۴۵)سوال: ہماری مسجد کے امام صاحب بیڑی سگریٹ وغیرہ کھاتے ہیں اور مسجد میں امامت بھی کرتے ہیں ایسے شخص کی امامت کا کیا حکم ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی:محمد کامل بجنور
asked Dec 13, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: مذکورہ صورت میں اگر بیڑی سگریٹ پینے کے فوراً بعد نماز پڑھاتے ہیں تو نماز میں کراہت آئے گی۔(۱)

(۱) عن جابر قال قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من أکل من ہذہ، قال: أول مرۃ الثوم، ثم قال: الثوم والبصل والکراث فلا یقربنا في مساجدنا۔ (أخرجہ الترمذي في سننہ، ’’أبواب الأطعمۃ عن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: باب ماجاء في کراہۃ أکل الثوم والبصلۃ النسخۃ الہندیۃ‘‘: ج۲، ص: ۳، رقم: ۱۸۰۴)
ویکرہ لمن أراد حضور الجماعۃ ویلحق بہ کل مالہ رائحۃ کریہۃ۔ (ملا علي قاري، مرقاۃ المفاتیح، ’’کتاب الأطعمۃ‘‘: ج۸، ص: ۱۰۷، رقم: ۴۱۹۶)
قال العلماء: ویلحق بالثوم کل مالہ رائحۃ کریہۃ من المأکولات وغیرہا۔ (الطیبي، شرح الطیبي، ’’کتاب الصلوۃ: باب المساجد‘‘: ج۲، ص: ۲۳۳، رقم: ۷۰۷)
تفسیر السراج المنیر ج۱، ص: ۴۱۔
وأما الفاسق في الشرع فہو الخارج عن أمر اللّٰہ بارتکاب کبیرۃ أو إصرار علی صغیرۃ ولم تغلب طاعاتہ علی معاصیہ ولایخرجہ ذلک عن الإیمان، إلا إذا اعتقد حل المعصیۃ سواء أکانت کبیرۃ أم صغیرۃ۔(مفردات القرآن للراغب، ج۱، ص: ۶۳۶)

 

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص73

answered Dec 13, 2023 by Darul Ifta
...