25 views
موچی کی امامت کا حکم:
(۴۶)سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں: موچی کی امامت کیسی ہے؟ غیر موچی کی نماز ہوجائے گی یا نہیں؟
ایک مسجد میں امام متعین ہے پانچ وقت باجماعت نماز ہوتی ہے، اس مسجد میں جماعت ثانیہ کرنا کیسا ہے عند الاحناف اور بہار شریعت میں مفتی احمد یار خان نے لکھا ہے کہ محراب سے ہٹ کر جائز ہے اس کا کیامطلب ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: شوکت علی رشیدی، جموں کشمیر
asked Dec 13, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وبا للّٰہ التوفیق:اگر وہ موچی ہے اور نماز پڑھانی جانتا ہے اور قرآن پاک صحیح پڑھتا ہے تو اس کے پیچھے سب کی نماز درست ہوگی۔(۱)
مسجد محلہ جس میں کہ امام مقرر ہو محلہ کے اکثر نمازی اسی میں نماز پڑھتے ہوں تو مفتی بہ قول کی رو سے جماعت ثانیہ اس میں مکروہ ہوگی۔(۲)

(۱) والأحق بالإمامۃ الأعلم بأحکام الصلوۃ فقط صحۃ وفسادًا بشرط اجتنابہ للفواحش الظاہرۃ۔ وحفظہ قدر فرض ثم الأحسن تلاوۃ وتجویدًا للقراء ۃ ثم الأورع ثم الأسن ثم الأحسن، الخ۔ (الحصکفي، الدر المختار، ’’کتاب الصلوۃ، باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج۲، ص: ۲۹۴)
والأحق بالإمامۃ تقدیمًا بل نصبًا۔ مجمع الأنہر۔ الأعلم بأحکام الصلاۃ فقط صحۃ وفسادًا بشرط اجتنابہ للفواحش الظاہرۃ، وحفظہ قدر فرض، وقیل واجب، وقیل: سنۃ ثم الأحسن تلاوۃ وتجویدًا للقراء ۃ، ثم الأروع أي: الأکثر اتقاء للشبہات۔ (ابن عابدین، رد المحتار) (أیضًا:)
(۲) ویکرہ تکرار الجماعۃ بأذان وإقامۃ في مسجد محلۃ لافي مسجد طریق أو مسجد لا إمام لہ ولا مؤذن، قولہ: ویکرہ أي تحریمًا؛ لقول الکافي: لایجوز، والمجمع: لایباح، وشرح الجامع الصغیر: إنہ بدعۃ، کما في رسالۃ السندي، (قولہ: بأذان وإقامۃ الخ)۔۔۔۔ والمراد بمسجد المحلۃ مالہ إمام وجماعۃ معلومون، کما في الدرر وغیرہا۔ قال في المنبع: والتقیید بالمسجد المختص بالمحلۃ احتراز من الشارع، وبالأذان الثاني احتراز عما إذا صلی في مسجد المحلۃ جماعۃ بغیر أذان حیث یباح إجماعًا۔ ۱ہـ۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: (أیضًا: ص: ۲۸۸)

 

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص74

answered Dec 13, 2023 by Darul Ifta
...