24 views
بواسیر کا آپریشن کرنے والے امام کا حکم:
(۴۹)سوال: ایک شخص بواسیر کا آپریشن مرد و عورت کا کرتا ہے اس شخص کے لیے امامت
 کرانا بوقت ضرورت جائز ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: ڈاکٹر دین محمد صاحب، مظفرنگر
asked Dec 13, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:  بیماری کا علاج مجبوری ہے اس لیے حسب ضرورت آپریشن کرنا درست ہے اور اس کی وجہ سے امامت کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا، امامت درست ہے، لیکن بوقت ضرورت قدر ضرورت سے تجاوز ہر گز نہ کیا جائے آپریشن میں بڑی احتیاط کی ضرورت ہے۔(۱)

(۱) و الأحق بالإمامۃ) تقدیما بل نصبا مجمع الأنہر (الأعلم بأحکام الصلاۃ) فقط صحۃ و فسادا بشرط اجتنابہ للفواحش الظاہرۃ، وحفظہ قدر فرض، و قبل واجب، وقیل: سنۃ (ثم الأحسن تلاوۃ) و تجویدا (للقراء ۃ، ثم الأروع) أی: الأکثر اتقاء للشبہات۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلوۃ، باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج۲، ص: ۲۹۴)
 

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص78

answered Dec 13, 2023 by Darul Ifta
...