21 views
شادی نہ کرنے والے عالم کی امامت:
(۵۱)سوال: زید عالم ہے اور نکاح کی وسعت بھی رکھتا ہے مگر نکاح نہیںکرتا محض اس بنا پر کہ مجھ کو اتنے روپیہ چاہئے تو اس کی امامت کا کیا حکم ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: پروفیسر غیاث الدین، بنگال
asked Dec 13, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:  مذکورہ شخص میں اگر شرائط امامت پائی جاتی ہیں تو اس کی امامت درست ہے صرف نکاح نہ کرنے کی وجہ سے امامت کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔(۲)

(۲) وشروط صحۃ الإمامۃ للرجال الأصحاء ستۃ، الإسلام، والبلوغ، والعقل،… والذکورۃ، الخ۔ (الشرنبلالي، نور الإیضاح، ’’کتاب الصلوۃ: باب الإمامۃ‘‘: ص: ۷۸، ۷۷، مکتبہ عکاظ دیوبند)
ویشترط کونہ مسلماً حرّا ذکراً عاقلاً بالغًا قادرًا الخ۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلوۃ: باب الإمامۃ‘‘:ج۲، ص: ۲۸۰، زکریا دیوبند)

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص80

 

answered Dec 13, 2023 by Darul Ifta
...