27 views
عصر وعشاء سے پہلے کی سنت ترک کرنے والے کی امامت کا حکم کیا ہے؟
(۵۵)سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں: عصر وعشاء سے پہلے کی سنتیں ترک کرنے والے کی امامت کا کیا حکم ہے اس کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: ڈاکٹر بنیاد احمد، سہارنپور
asked Dec 13, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: عصر و عشاء سے قبل سنتیں غیر مؤکدہ ہیں جن کے پڑھنے پر ثواب ہوتا ہے اور نہ پڑھنے پر گناہ نہیں ہوتا اس لیے مذکورہ شخص کی امامت بلا کراہت درست ہے۔(۱)

(۱) ترکہ لا یوجب إساء ۃ ولا عتاباً کترک سنۃ الزوائد،  لکن فعلہ أفضل۔ (ابن عابدین،  رد المحتار، ’’کتاب الصلوۃ، باب صفۃ الصلوۃ، آداب الصلاۃ‘‘: ج ۲، ص: ۱۷۵)
وحکمہ الثواب بفعلہ وعدم اللوم علی ترکہ۔ (حسن بن عمار، مراقي الفلاح، ’’کتاب الصلوۃ، فصل في آداب الوضوء‘‘: ج۱، ص: ۱۱۲)

 

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص83

answered Dec 13, 2023 by Darul Ifta
...