23 views
لگائی بجھائی کرنے والے کی امامت:
(۶۰)سوال: ہمارے امام صاحب کو لگائی بجھائی کی عادت ہے اور ایک ہی خاندان میں تفرقہ پیدا کرتے رہتے ہیں، اس کی امامت کیسی ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد اسرار، منگلور
asked Dec 13, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: مذکورہ امام کے جو حالات سوال میں مذکور ہیںان سے مسلمانوں کے درمیان اختلاف وانتشار اور لڑائی وغیرہ پیدا ہوتی ہے، امام صاحب پر لازم ہے کہ اس طرح کے عمل کو ترک کردیں ورنہ اپنا کوئی دوسرا نظم کر لیں امامت کا منصب انتہائی اہم ہے۔ مقتدیوں کو بھی لازم ہے کہ حقائق پر ہی کوئی فیصلہ کریں۔(۲)

(۲) ویکرہ تقدیم العبد والأعرابي والفاسق لأنہ لا یتہم لأمر دینہ۔ (ابن الہمام، فتح القدیر، ’’کتاب الصلوۃ، باب الإمامۃ‘‘: ج ۱، ص: ۳۶۰؛ وإبراہیم الحلبي، وحلبی کبیري، ’’ ‘‘: ص: ۳۱۷؛ وابن عابدین، رد المحتار، ’’باب الإمامۃ، مطلب: البدعۃ خمسۃ أقسام‘‘: ج ۲، ص: ۲۹۸، زکریا دیوبند)
 

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص90

answered Dec 13, 2023 by Darul Ifta
...