18 views
شادی کے باوجود گھر نہ جانے والے کی امامت:
(۶۵)سوال: ہمارے امام صاحب کی شادی کو تین برس ہوگئے ہیں اور ڈھائی برس سے ہماری مسجد میں امامت کر رہے ہیں ایک برس سے وہ گھر نہیں گئے کچھ جاہل لوگ کہتے ہیں جو شادی شدہ امام چار ماہ تک گھر نہ جائے تو اس کے پیچھے نماز نہیں ہوتی۔ تو کیا یہ بات صحیح ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: نثار احمد، سہارنپور
asked Dec 14, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: شادی شدہ مرد اپنی بیوی کی اجازت اور رضامندی کے بغیر چار ماہ سے زیادہ مدت تک دور نہ رہے(۲) امام کو بیوی نے اجازت دی ہوگی اور ملازمت کی وجہ سے دور رہنے پر رضامند ہوگی لہٰذا ان کی امامت میں شبہ نہ کیا جائے۔

(۲) ویؤمر المتعبد بصحبتہا أحیاناً، ویؤیدہ ذلک أن عمر رضی اللّٰہ عنہ مما سمع في إمرأۃ تقول الطویل فواللّٰہ لولا اللّٰہ تخشیٰ عواقبہ، لزجزح من ہذا السریر جوانبہ۔ (ابن عابدین،  رد المحتار، ’’کتاب النکاح: باب القسم‘‘: ج۴، ص: ۳۸۰، زکریا دیوبند)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبندج5 ص94

answered Dec 14, 2023 by Darul Ifta
...