20 views
مقرر امام کے علاوہ دوسرے شخص کو امام عیدین مقرر کرنا:
(۷۰)سوال: ایک امام صاحب عرصہ پچیس سال سے ہماری بستی میں بچوں کو دینی تعلیم دیتے ہیں اور قرآن خوانی کرتے ہیں، جمعہ وعیدین کی نمازیں پڑھاتے ہیں، اب کچھ لوگ دوسرے عالم کو عیدین کا امام بنانا چاہتے ہیں، جب کہ مذکورہ شخص متقی وپرہیزگار ہیں، ان کو ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: مبارک علی، ہماچل
asked Dec 14, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: صورت مسئولہ میں جو شخص امامت کر رہا ہے، جمعہ کی نماز پڑھاتا ہے، بچوں کو تعلیم دیتا ہے، وہی عیدین کی نماز پڑھانے کا مستحق ہے، اختلاف کرنا ہر گز جائز نہیں اور بغیر وجہ شرعی کسی کام سے (شرعی کاموں سے) کسی کو علیحدہ کرنا جائز اور درست نہیں ہے۔(۱)

(۱) اعلم أن صاحب البیت ومثلہ إمام المسجد الراتب أولی بالإمامۃ من غیرہ۔ (الحصکفي، الدر المختار مع الرد، ’’کتاب الصلوۃ، باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج ۲، ص: ۲۹۷)
دخل المسجد من ہو أولی بالإمامۃ من إمام المحلۃ، فإمام المحلۃ أولی، کذا في القنیۃ۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلوۃ، الباب الخامس فيالإمامۃ، الفصل الثاني في بیان من ہو أحق بالإمامۃ‘‘: ج۱، ص: ۱۴۱)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبندج5 ص99

 

answered Dec 14, 2023 by Darul Ifta
...