28 views
علماء وطلبہ کی موجودگی میں امامت کا حقدار کون ہے؟
(۷۲)سوال: ہمارے قصبہ باسٹہ میں قاضی شہر مولانا حبیب اللہ صاحب کا انتقال ہوگیا ہے، بستی میں کئی علماء موجود ہیں اور طالب علم بھی، سوال یہ ہے کہ امامت عیدین کے لیے افضل اور حقدار کون ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں مفصل ومدلل جواب دیں۔
فقط: والسلام
المستفتی: اہل بستی قصبہ باسٹہ، بجنور
asked Dec 14, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: امامت کے لیے مقدم اور زیادہ حقدار وہ ہے جو قرآن کریم، سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اورنماز کے مسائل سے زیادہ واقفیت رکھتا ہو، قرآن کریم تجوید کے ساتھ اچھے انداز پر پڑھتا ہو اور تقویٰ وطہارت کا زیادہ پابند ہو؛ لہٰذا مذکورہ صورت میں جو عالم ایسا ہو کہ اس میں مذکورہ اوصاف زیادہ بہتر انداز میں پائے جاتے ہوں وہ امامت کا زیادہ حقدار ہے۔(۱)

(۱) الأولی بالإمامۃ أعلمہم بأحکام الصلاۃ ہکذا في المضمرات وہو الظاہر ہکذا في البحر الرائق ہذا إذا علم من القراء ۃ قدر ماتقوم بہ سنۃ القراء ۃ ہکذا في التبیین ولم یطعن في دینہ ہکذا في الکفایۃ وہکذا في النہایۃ۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلوۃ، الباب الخامس في الإمامۃ، الفصل الثاني في بیان من ہو أحق بالإمامۃ‘‘: ج۱، ص: ۱۴۱)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبندج5 ص101

answered Dec 14, 2023 by Darul Ifta
...