24 views
پنج وقتہ نماز کی پابندی کرنے اور پابندی نہ کرنے والوں میں امامت کا حقدار کون ہے؟
(۷۵)سوال: ایک مولوی صاحب مکمل عالم ہیں؛ مگر ہفتہ میں ایک دن بھی ان کو مسجد میں نہیں دیکھا جاتا صرف جمعہ کی نماز پڑھانے آتے ہیں۔ دوسرے مولوی صاحب کی تعلیم ہدایہ اولین تک ہے وہ پانچوں وقت کی نماز کے پابند ہیں ان دونوں میں سے نماز پڑھانے کے لیے کون سے مولوی صاحب بہتر ہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: جمال الدین، غازی آباد
asked Dec 14, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: ان دونوں میں سے جو شخص مسائل نماز سے واقف اور پانچوں وقت کی نماز پابندی سے پڑھنے والا ہے وہ ہی افضل ہے کہ اس کے پیچھے نماز ادا کی جائے اس صورت میں {إن أکرکم عند اللّٰہ أتقاکم} پر عمل کیا جائے اور جو نماز نہیں پڑھتا وہ فاسق ہے  اس کی امامت مکروہ تحریمی ہے جماعت میں نہ دیکھنے یا اس کے حاضر جماعت نہ ہونے کی وجہ کو معلوم کریں کوئی شرعی عذر تو نہیں ہے۔(۱)

(۱) فإن تساووا فأورعہم۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلوۃ،…الباب الخامس في الإمامۃ، الفصل الثاني في بیان من ہو أحق بالإمامۃ‘‘: ج۱، ص: ۱۴۱)
الأعلم بالسنۃ أولی إلا أن یطعن علیہ في دینہ لأن الناس لایرغبون في الاقتداء بہ۔ (ابن عابدین، رد المحتار علی الدر المختار، ’’کتاب الصلوۃ، باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج۲، ص: ۲۹۴)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبندج5 ص103

answered Dec 14, 2023 by Darul Ifta
...