24 views
امامت کا حقدار کون ہے؟
(۸۱)سوال: بستی کی ایک مسجد میں امامت کے لیے بہت سے لوگ دعویدار ہیں کچھ صحیح قرآن پڑھنے والے ہیں اور کچھ کا قرآن صحیح نہیں ہے، ان میں سے امامت کے لیے کس طریقہ پر انتخاب  کیا جائے تاکہ کوئی اختلاف نہ ہو؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد زید عالم، بارہ بنکی
asked Dec 14, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: اچھا پڑھنے والے حافظ کو امام مقرر کیا جائے اور اختلاف کی صورت میں امامت کے لیے قرعہ اندازی درست ہے؛ لیکن قرعہ میں انہی کے نام شامل کئے جائیں کہ جو قرآن صحیح پڑھتے ہیں۔(۱)

(۱) ثم الأحسن تلاوۃ وتجوید أفاد بذلک أن معنی قولہم أقرأ أي أجود لا أکثرہم حفظاً ومعنی الحسن فيالتلاوۃ أن یکون عالماً بکیفیۃ الحروف والوقف وما یتعلق بہا۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلوۃ، باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج۲، ص:۲۹۵)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبندج5 ص109

answered Dec 14, 2023 by Darul Ifta
...