52 views
مقرر امام کے پیچھے نماز پڑھنا:
(۸۳)سوال: ہماری مسجد کے امام صاحب نے اپنی ضرورت کی وجہ سے اپنی طرف سے ایک صاحب کو قائم مقام امام مقرر کر دیا، اب امام صاحب کی غیر موجودگی میں مقتدیوں میں سے ایک صاحب جو بڑے عالم ہیں انہوں نے اس قائم مقام امام کے پیچھے نماز پڑھنی چھوڑ دی اور اپنی نماز تنہا ادا کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں ان سے بڑا عالم ہوں، امامت کامیں حقدار ہوں کیا ان کا یہ کہنا اور جماعت چھوڑنا درست ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد اکبر، مادھوپوری
asked Dec 14, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق: بشرط صحت سوال مقررقائم، مقام امام امامت کے مستحق ہیں، دوسرا آدمی جو مقرر امام نہیں ہے وہ مستحق امامت نہیں ہے نیز کسی شرعی وجہ کے نہ ہوتے ہوئے اس شخص کا جماعت چھوڑ کر چلے جانا قطعاً درست نہیں اور ان کا یہ کہنا کہ میں مقرر قائم مقام امام سے بڑا عالم ہوں یہ شرعی عذر نہیں ہے، مقرر امام خواہ مقتدی سے کم درجہ کا عالم ہو تب بھی جماعت چھوڑنی درست نہیں اور ترک جماعت کا گناہ اس کے دامن پر ہوگا۔(۱)

(۱) عن أبي مسعود، أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: لا یؤم الرجل في سلطانہ ولا یجلس علی تکرمتہ في بیتہ إلا بإذنہ۔ (أخرجہ الترمذي في سننہ، ’’أبواب الصلاۃ عن رسول اللّٰہ  صلی اللّٰہ علیہ وسلم، باب من أحق بالإمامۃ‘‘: ج ۱، ص: ۴۵۸، رقم: ۲۳۵)
ولا یؤمن الرجل الرجل في سلطانہ) أی: في مظہر سلطنتہ ومحل ولایتہ، أو فیما یملکہ، أو فی محل یکون في حکمہ) ویعضد ہذا التأویل الروایۃ الأخری في أہلہ، وروایۃ أبي داؤد في بیتہ ولا سلطانہ، ولذا کان ابن عمر یصلی خلف الحجاج، وصح عن ابن عمر أن إمام المسجد مقدم علی غیر السلطان، وتحریرہ أن الجماعۃ شرعت لاجتماع المؤمنین علی الطاعۃ وتآلفہم وتوادہم، فإذا أم الرجل الرجل في سلطانہ أفضی ذلک إلی توہین أمر السلطنۃ، وخلع ربقۃ الطاعۃ۔ (ملا علي قاري، المرقاۃ المفاتیح شرح مشکاۃ المصابیح، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ، الفصل الأول‘‘: ج۳، ص: ۱۷۵، رقم: ۱۱۱۷)
قولہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: ولا یؤمن الرجل في سلطانہ معناہ ماذکرہ أصحابنا وغیرہم أن صاحب البیت والمجلس وإمام المسجد أحق من غیرہ وإن کان ذلک الغیر أفقہ وأقرأ وأورع وأفضل منہ وصاحب المکان أحق فإن شاء تقدم وإن شاء قدم من یریدہ وإن کان ذلک الذي یقدمہ مفضولاً بالنسبۃ إلی باقي الحاضرین لأنہ سلطانہ فیتصرف فیہ کیف شاء۔ (النووي، شرح النووی علی مسلم، ’’کتاب المساجد ومواضع الصلاۃ: باب من أحق بالإمامۃ‘‘: ج ۱، ص: ۲۳۶، رقم: ۶۷۳)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبندج5 ص111

 

answered Dec 14, 2023 by Darul Ifta
...