26 views
امامت کا حقدار کون ہے قاری یا عالم؟
(۸۸)سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں: قاری کی امامت بہتر ہے یا عالم کی؟
فقط: والسلام
المستفتی: جمال الدین، مظفرنگر
asked Dec 14, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: اگر عالم ایسا قرآن پڑھتا ہے جس سے نماز ہوجائے، تو قاری محض کو امام نہ ہونا چاہئے اور جو عالم ایسا قرآن نہ پڑھے کہ نماز صحیح ہوجائے، تو قاری کو امام بنایا جائے۔(۱)

(۱) الأحق بالإمامۃ الأعلم بأحکام الصلوٰۃ ثم الأحسن تلاوۃ للقراء ۃ ثم الأورع۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلوۃ، باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج ۲، ص: ۲۹۴؛و ابن الہمام، وفتح القدیر، ’’کتاب الصلوۃ، باب الإمامۃ‘‘: ج ۱، ص: ۳۵۴، زکریا دیوبند)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبندج5 ص116

answered Dec 14, 2023 by Darul Ifta
...