29 views
غیر حافظ وغیر عالم کا امامت کرنا:
(۸۹)سوال: زید غیر حافظ اور غیر عالم ہے، مگر صوم صلوٰۃ کا بڑا پابند ہے، اس کے مقابلے میں عمر غیر حافظ و عالم ہے اور کبھی کبھی نماز پڑھتا ہے، ان دونوں میں آپسی تنازعہ ہے اگر زید نماز پڑھاتا ہے تو عمر گھریلو تنازعہ کی بنیاد پر اس کے نماز پڑھانے پر اعتراض کرتا ہے تو جو لوگ اس کے پیچھے پڑھتے ہیں ان کی نماز ہوگی یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد دلشاد، فرخ آبادی
asked Dec 14, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وبا للّٰہ التوفیق: امامت کے لیے حافظ قرآن ہونا یا عالم ہونا شرط نہیں بلکہ ضرورت کے بقدر قرآن یاد ہو اور نماز کے ضروری مسائل سے واقف ہو یہ کافی ہے اس لیے مذکورہ صورت میں اگر زید شرعی طریقہ پر نماز پڑھاتا ہے تو بلا وجہ کسی کو اعتراض نہیں کرنا چاہئے اور نہ ہی امامت سے روکنا چاہئے۔

’’والأحق بالإمامۃ الأعلم بأحکام الصلوٰۃ فقط صحۃ وفسادا … وحفظہ قدر فرض وقیل واجب وقیل سنۃ‘‘ (۱)
(۱) ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلوۃ، باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج ۲، ص: ۲۹۴۔
فالأعلم بأحکام الصلوۃ الحافظ مابہ سنۃ القراء ۃ ویجتنب الفواحش الظاہرۃ وإن کان غیر متبحر في بقیۃ العلوم۔ (أحمد بن محمد، حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح، ’’کتاب الصلوۃ، باب الإمامۃ‘‘: ص: ۲۹۹، شیخ الہند)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبندج5 ص116

answered Dec 14, 2023 by Darul Ifta
...