24 views
ربیع الاول میں جلوس نکالنے، روشنی کرنے، سبیل لگانے والے کی امامت:
(۱۰۷)سوال: ربیع الاول کے موقع پر جلوس نکالنا، روشنی کرنا، چراغاں کرنا، سبیل لگانا کیسا ہے؟ اور اگر مذکورہ باتیں ناجائز و حرام ہیں تو نکالنے والے یا اس کی قیادت کرنے والوں کا کیا حکم ہے؟ اور اس کی امامت کا کیا حکم ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد شبیر، کانپور
asked Dec 16, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: مذکورہ امور بدعات ورسومات پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز ہیں۔ ایسا شخص گناہ کبیرہ کا مرتکب ہے اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے۔(۱)

(۱) ویکرہ إمامۃ عبد وأعرابي وفاسق …  ومبتدع أي صاحب بدعۃ …… وأما الفاسق فقد عللوا کراہۃ تقدیمہ بأنہ لا یہتم لأمر دینہ وبأن في تقدیمہ للإمامۃ تعظیمہ وقد وجب علیہم إہانتہ شرعاً۔ (ابن عابدین، رد المحتار مع الدر المختار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج ۲، ص:۲۹۸، ۲۹۹، زکریا دیوبند)
(۲) الأعلم بالسنۃ أولی إلا أن یطعن علیہ في دینہ لأن الناس لایرغبون في الاقتداء بہ۔ (ابن عابدین، رد المحتار علی الدر المختار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج۲، ص: ۲۹۴)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص135

 

answered Dec 16, 2023 by Darul Ifta
...