18 views
بزرگ کے نام پر مانی گئی منت کا کھانا، کھانے والے کی امامت:
(۱۰۹)سوال: ایک امام شرک و بدعات کے کھانوں میں شریک ہوتا ہے، مثلاً :ہمارے یہاں پر ایک بزرگ کا مزار ہے وہاں پر ہر سال میلہ لگتا ہے جس میں لوگ بزرگ کے نام کی منتیں مانتے ہیں اور بکرا ذبح کرتے ہیں اس میں وہ امام بھی کھاتا ہے اس امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: جمیل احمد، مہاراشٹر
asked Dec 16, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب و باللّٰہ التوفیق: بزرگوں کے ناموں کی منت ماننا اور پھر ان کے ناموں سے بکرے ذبح کرنا اور ان کا کھانا یہ سب باتیں حرام اور ناجائز ہیں ۔ {ولا تأکلوا مما لم یذکراسم اللہ علیہ} اور {ما أہل لغیراللّٰہ} پس اس شخص کی امامت مکروہ تحریمی ہے؛ کیوں کہ وہ شخص گناہگار ہے۔(۱)

(۱) فہو کالمبتدع تکرہ إمامتہ بکل حال بل مشی في شرح المنیۃ علی أن کراہۃ تقدیمہ کراہۃ تحریم لما ذکرنا۔ (ابن عبادین، رد المحتار علی الدر المختار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ، مطلب خمسۃ أقسام‘‘: ج۲، ص: ۲۹۹)
وحاصلہ إن کان ہوی لایکفر صاحبہ تجوز الصلاۃ خلفہ مع الکراہۃ وإلا فلا۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ، الباب الخامس في الإمامۃ، الفصل الثالث في بیان من یصلح إمامًا لغیرہ‘‘: ج۱، ص: ۱۴۱)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص136

 

answered Dec 16, 2023 by Darul Ifta
...