22 views
بد دیانت وخائن کا امامت کرنا:
(۱۱۳)سوال: زید ایک جامع مسجد کا متولی رہ چکا ہے۔ اور اب کسی مسجد کا امام بھی نہیں  عید گاہ کے روپئے جو اس کے پاس بطور امانت رکھے ہوئے ہیں ان کو اپنی ملکیت سمجھتے ہوئے اپنے خرچ میں لاتا ہے اور جامع مسجد کا حساب ابھی تک مانگنے کے باوجود نہیں دیتا ہے اور قرآن مجید صحیح نہیں پڑھتا ہے، تو ایسی صورت میں زید کو عید گاہ میں امام بنانا کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد مہر روح، غازی آباد
asked Dec 16, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: اگر بات یہی ہے کہ زید ایسا ہی شخص ہے کہ عید گاہ اور جامع مسجد کے روپیہ میں غیر محتاط ہے اور اپنے خرچ میں لے آتا ہے اور حساب بھی نہیں دیتا ہے اور قرآن بھی صحیح نہیں پڑھتا تو ایسا شخص شرعی مجرم وفاسق ہے اس کو امام نہ بنانا چاہئے۔(۱)

(۱) لا تجوز إمامۃ الفاسق بلا تأویل کالزاني وشارب الخمر۔ (العیني، البنایۃ شرح الہدایۃ، ’’کتاب الصلوۃ، باب الإمامۃ‘‘: ج ۲، ص: ۳۳۳، نعیمیہ دیوبند)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص140

answered Dec 16, 2023 by Darul Ifta
...