16 views
فوٹو گرافرکی امامت:
(۱۲۰)سوال: ایک صاحب مشہور فوٹو گرافر ہے، مگر حافظ قرآن ہے، نماز تراویح میں قرآن سنائیں تو ان کے پیچھے نماز تراویح پڑھنا کیسا ہے؟ اگر بعض مقتدی اس کے پیچھے نماز نہ پڑھیں، تو دوسری مسجد میں تراویح پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: عبد اللہ، دیوبند
asked Dec 16, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: مذکورہ حافظ کو امام بنانا مکروہ تحریمی ہے۔(۱) نماز فرض ہو یا تراویح کی امامت دونوں کا ایک حکم ہے۔ اگر مسجد یا محلہ کے افراد اسی کو امام بنانا چاہیں تو وہ بڑی غلطی کریں گے۔ پس مذکورہ صورت میں مقتدی دوسری مسجد میں نماز تراویح پڑھ سکتے ہیں۔(۲)

(۱) وتکرہ إمامۃ العبد والأعرابي والأعمیٰ والفاسق وولد الزنا فإن تقدموا جاز۔ (إبراہیم بن محمد بن إبراہیم، ملتقی الأبحر، ’’کتاب الصلوٰۃ‘‘: ص: ۹۱)
(۲) عن عبد اللّٰہ بن مسعود رضي اللّٰہ عنہ قال سمعت النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم یقول إن أشد الناس عذاباً عند اللّٰہ المصورون۔ (أخرجہ البخاري، في صحیحہ، ’’کتاب اللباس، باب بیان عذاب المصورین یوم القیامۃ‘‘: ج۲، ص: ۸۴۰،  رقم: ۵۹۵۰)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص147

answered Dec 17, 2023 by Darul Ifta
...