20 views
چھوٹی داڑھی والے کی امامت:
(۱۲۱)سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں:
امام صاحب کسی دقت میں نماز پڑھانے کے لیے کسی لڑکے کو بھیج دیتے ہیں، جن کی داڑھی کٹی ہوئی ہونے کی وجہ سے ایک مشت سے چھوٹی ہوتی ہے اس کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد یٰسین، مراد آباد
asked Dec 16, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: امام صاحب کا یہ طریقہ غلط ہے، ان کو تنبیہ کی جا سکتی ہے کیوں کہ داڑھی چھوٹی رکھنے والے کی امامت مکروہ تحریمی ہے۔(۱)

(۱) ویکرہ إمامۃ عبد وأعرابي وفاسق وأعمیٰ، ونحو الأعشیٰ … وکذا تکرہ خلف أمرد۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلوٰۃ: باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج۲، ص:۲۹۸،۳۰۲)
ولأن الإمامۃ أمانۃ عظیمۃ فلا یتحملہا الفاسق؛ لأنہ لا یؤدي الأمانۃ علی وجہہا۔…(الکاساني، بدائع الصنائع في ترتیب الشرائع، ’’کتاب الصلوٰۃ: باب بیان من یصلح للإمامۃ‘‘: ج ۱، ص: ۳۸۷، زکریا دیوبند)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص148

 

answered Dec 17, 2023 by Darul Ifta
...