13 views
جوان لڑکیوں کو رکھنے والے کی امامت:
(۱۲۲)سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں: جو شخص یہ کہے کہ اگر لڑکی سید سے زنا کرے تو اس کی سات پیڑھی اگلی اور سات پچھلی بلا حساب کتاب بخشی جائیں گی اور جو ان لڑکیوں کو خلوت میں رکھتا ہے وہ کیسا ہے؟ اور اس کی امامت کا کیا حکم ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد حشمت اللہ، مراد نگر
asked Dec 16, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: وہ فاسق ہی نہیں؛ بلکہ اس کے بارے میں اندیشہ کفر ہے اس کو فوراً ہی امامت سے الگ کر دیا جائے، اس کی امامت مکروہ تحریمی ہے۔(۲)

(۲) وفاسق، من الفسق وہوالخروج عن الاستقامۃ، ولعل المراد بہ من یرتکب الکبائر کشارب الخمر والزاني وآکل الرباء ونحو ذلک۔ (ابن عابدین،  رد المحتار، ’’کتاب الصلوٰۃ: باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج ۲، ص: ۲۹۸، زکریا دیوبند)
وفي شرح المنیۃ علی أن کراہۃ تقدیمہ کراہۃ تحریم۔ (أیضًا: ص: ۲۹۹)
وأما الفاسق فقد عللوا کراہۃ تقدیمہ بأنہ لا یہتم لأمر دینہ وبأن في تقدیمہ للإمامۃ تعظیمہ وقد وجب علیہم إہانتہ شرعاً۔ (أیضًا: ص: ۲۹۹)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص148

answered Dec 17, 2023 by Darul Ifta
...