23 views
زانی کی امامت:
(۱۳۵)سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں:
ایک شخص شادی شدہ ہے اس نے زنا کیا ہے او راس کے زانی ہونے میں کوئی شک بھی نہیں ہے؛ چوں کہ ہندوستان میں اسے اسلامی سزا بھی نہیں دی جاسکتی، تو کیا ایسے آدمی کی امامت درست ہے؟
فقط: والسلام
 المستفتی: محمد راشد، دہلی
asked Dec 17, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: زنا کا ثبوت زانی کے اقرار یا چار عینی ثقہ گواہوں کی گواہی سے ہوتاہے، اس کے بغیر زنا کا ثبوت نہیں ہوسکتاہے؛ لہٰذا اگر مذکور ہ شخص کے زنا کے شرعی ثبوت ہوں، تو جب تک وہ اس گندے فعل سے توبہ نہ کرلے اس وقت تک اس کی امامت شرعاً مکروہ تحریمی ہے۔ ’’ولذا کرہ إمامۃ الفاسق العالم لعدم اہتمامہ بالدین فتجب إہانتہ شرعا، فلایعظم بتقدیمہ للإمامۃ‘‘(۱) ’’بل مشی فی شرح المنیۃ علی أن کراہۃ تقدیمہ کراہۃ تحریم‘‘(۲)

(۱) أحمد بن محمد، حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح، ’’کتاب الصلوٰۃ: فصل في بیان الأحق بالإمامۃ‘‘: ص: ۳۰۲، شیخ الہند دیوبند۔
(۲) ابن عابدین،  رد المحتار، ’’کتاب الصلوٰۃ: باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج ۲، ص: ۲۹۹، زکریا دیوبند۔
ولو صلی خلف مبتدع أو فاسق فہو محرز ثواب الجماعۃ؛ لکن لا ینال مثل ما ینال خلف تقي، کذا في الخلاصۃ۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلوٰۃ: الباب الخامس، في الإمامۃ، الفصل الثالث في بیان من یصلح إماماً لغیرہ‘‘: ج ۱، ص: ۱۴۱، زکریا دیوبند)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص163

answered Dec 17, 2023 by Darul Ifta
...