39 views
مقطوع اللحیہ کی امامت:
(۱۳۶)سوال: کیافرماتے ہیں مفتیان عظام مندرجہ ذیل مسئلہ کے سلسلہ میں:
تنخواہ دار امام کی عدم موجودگی میں کیا مسجد والے کسی مقطوع اللحیہ امام کو مستقل طور پر رکھ سکتے ہیں؟ کیا مقطوع اللحیہ عالم نماز پڑھا سکتا ہے؟ جمعہ کے دن عربی خطبہ سے قبل کیا مقطوع اللحیہ عالم تقریر کرسکتا ہے؟ بوقت ضرورت کیا وہ عربی خطبہ بھی دے سکتا ہے اور جمعہ کی نماز بھی پڑھا سکتا ہے؟ کیا سورج گہن وچاند گہن کی نماز ایسا شخص پڑھاسکتا ہے؟ اگر کوئی ایسے مقطوع اللحیہ عالم کے پیچھے نماز پڑھے تو اس کی نماز درست ہوگی یا مکروہ؟ کیا وہ لوگ جو ہمیشہ ڈاڑھی ترشواتے ہیں وہ مسجد  کے ٹرسٹی یا کمیٹی کے ممبر بنائے جاسکتے ہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: شاہد محمود، بنگلور
asked Dec 17, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: ایک مشت ڈاڑھی رکھنا واجب ہے، اس لیے مقطوع اللحیہ شخص کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔ کسی بھی نماز میں ایسے شخص کو امام نہ بنایا جائے۔ تاہم جو نمازیں پہلے پڑھی جاچکی ہیں ان کے اعادہ کی ضرورت نہیں ہے۔ مسجد کی کمیٹی وکمیٹی کے ممبران کے انتخاب کے وقت ہی باشرع لوگوں کو ترجیح دینی چاہئے، مقطوع اللحیہ اشخاص کو مسجد کا ٹرسٹی یا ممبر بنانا بالکل مناسب نہیں ہے، جو لوگ خوف خدا سے ڈاڑھی نہ رکھ سکیں وہ کوئی فیصلہ کرنے میں کیوں کر انصاف کا خیال کریں گے۔ تاہم اگر کوئی امامت کے لیے نہ ہو، تو ایسے مقطوع اللحیہ کے پیچھے نماز پڑھنا، تنہا نماز پڑھنے سے بہتر ہے۔(۱)

(۱) وأما الفاسق فقد عللوا کراہۃ تقدیمہ بأنہ لا یہتم لأمر دینہ، وبأن في تقدیمہ للإمامۃ تعظیمہ، وقد وجب علیہم إہانتہ شرعا، ولا یخفی أنہ إذا کان أعلم من غیرہ لا تزول العلۃ، فإنہ لا یؤمن أن یصلي بہم بغیر طہارۃ فہو کالمبتدع تکرہ إمامتہ بکل حال: بل مشی في شرح المنیۃ علی أن کراہۃ تقدیمہ کراہۃ تحریم لما ذکرنا۔ (ابن عابدین،  رد المحتار، ’’کتاب الصلوٰۃ: باب الإمامۃ،مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج ، ص: ۲۹۹، زکریا دیوبند)
ولأن الإمامۃ أمانۃ عظیمۃ فلا یتحملہا الفاسق؛ لأنہ لا یؤدي الأمانۃ علی وجہہا۔ (الکاساني، بدائع الصنائع في ترتیب الشرائع، ’’کتاب الصلوٰۃ: باب بیان من یصلح للإمامۃ‘‘: ج ۱، ص: ۳۸۷، زکریا دیوبند)
وإذا صلی خلف فاسق أو مبتدع یکون محرزا ثواب الجماعۃ لکن لا ینال ثواب من یصلي خلف إمام تقي۔ (أحمد بن محمد، حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح، ’’کتاب الصلوٰۃ: فصل في بیان الأحق بالإمامۃ‘‘: ص: ۳۰۳، شیخ الہند دیوبند)
ویکرہ تقلید الفاسق، ویعزل بہ إلا لفتنۃ۔ (ابن عابدین،  رد المحتار، ’’کتاب الصلوٰۃ: باب الإمامۃ‘‘: ج ۲، ص: ۲۸۲، زکریا دیوبند)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص164

answered Dec 17, 2023 by Darul Ifta
...