30 views
قاتل کی امامت درست ہے یا نہیں؟
(۱۳۷)سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں: زید نے اپنی عورت کو بدچلنی کی وجہ سے قتل کردیا جس کی وجہ سے گیارہ سال قید میں رہا اس کی امامت درست ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: حافظ سمیع اللہ، دیوبند
asked Dec 17, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب و باللہ التوفیق: قتل کرنا اس کا جائز نہیں تھا اور اس قتل کی وجہ سے وہ گناہ کبیرہ کا مرتکب اور فاسق ہوا(۱) توبہ کرنا اور بیوی کے وارثوں سے معاف کرانا اس پر لازم ہے اگر اس نے توبہ کرلی اور معاف کرالیا تو امامت اس کی صحیح ہوگی(۲) ورنہ تو مکروہ تحریمی ہوگی۔(۳)

(۱) الأحق بالإمامۃ تقدیما بل نصبا الأعلم بأحکام الصلوٰۃ فقط صحۃ وفسادا بشرط اجتنابہ للفواحش الظاہرۃ؛ وقال الشامي: الأعلم بالسنۃ أولیٰ إلا أن یطعن في دینہ لأن الناس لایرغبون في الاقتداء بہ۔ (ابن عابدین،  رد المحتار مع الدرالمختار، ’’کتاب الصلوۃ، باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج۲، ص: ۲۹۴)
 {مِنْ اَجْلِ ذٰلِکَ ؔ کَتَبْنَا عَلٰی بَنِیْٓ اِسْرَآئِیْلَ اَنَّہٗ مَنْ قَتَلَ نَفْسًا م بِغَیْرِ نَفْسٍ اَوْفَسَادٍ فِی الْاَرْضِ فَکَاَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِیْعًاط وَمَنْ اَحْیَاھَا فَکَاَنَّمَآ اَحْیَا النَّاسَ جَمِیْعًاط وَلَقَدْ جَآئَ تْھُمْ رُسُلُنَا بِالْبَیِّنٰتِز ثُمَّ اِنَّ کَثِیْرًا مِّنْھُمْ بَعْدَ ذٰلِکَ فِی الْاَرْضِ لَمُسْرِفُوْنَہ۳۲ } (سورۃ المائدہ: ۳۲)
(۲) التائب من الذنب کمن لاذنب لہ، الحدیث۔ (أخرجہ ابن ماجۃ  في سننہ، ’’کتاب الصلوۃ، باب ذکر التوبۃ‘‘: ص: ۳۱۳، رقم: ۴۲۵۰)
(۳) وفاسق: من الفسق وہو الخروج عن الاستقامۃ، ولعل المراد بہ من یرتکب الکبائر کشارب الخمر والزاني وآکل الربا ونحو ذلک۔ (ابن عابدین،  رد المحتارمع الدرالمختار، ’’کتاب الصلوٰۃ: باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج۲، ص: ۲۹۸)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص165

 

answered Dec 17, 2023 by Darul Ifta
...