33 views
سنیما کے عادی شخص کی امامت:
(۱۴۴)سوال: ہمارے امام سینما کے عادی ہیں ایسے شخص کے امامت کا کیا حکم ہے؟
اگر متولی ایسے امام کو الگ نہ کرے تو مقتدی ایسے امام کو از خود الگ کرسکتے ہیں یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: عبدالستار، مظفرنگر
asked Dec 17, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب و باللّٰہ التوفیق: مذکورہ امام قابل امامت نہیں ہے اس کی امامت مکروہ تحریمی ہے اس کے پیچھے نماز بکراہت تحریمی ادا ہوتی ہے۔(۱)
متولی کو چاہئے کہ اس کو الگ کردے ورنہ محلہ کے ذمہ دار جو جماعت کے پابند ہوں اس کو الگ کردیں۔(۲)

(۱) ویکرہ إمامۃ عبد … وفاسق، وفي الشامیۃ قولہ وفاسق من الفسق وہو الخروج عن الاستقامۃ، ولعل المراد بہ من یرتکب الکبائر، وفي المعراج قال أصحابنا: لاینبغی أن یقتدی بالفاسق الخ۔ (ابن عابدین،  رد المحتار مع الدرالمختار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج۲، ص:۲۹۷)
قولہ: وفاسق من الفسق: وہو الخروج عن الاستقامۃ، ولعل المراد بہ من یرتکب الکبائر کشارب الخمر، والزاني وآکل الربا ونحو ذلک، وأما الفاسق فقد عللوا کراہۃ تقدیمہ بأنہ لایہتم لأمر دینہ، وبأن في تقدیمہ للإمامۃ تعظیمہ، وقد وجب علیہم إہانتہ شرعاً۔ (أیضًا:)
(۲)ویکرہ تقدیم العبد … والفاسق لأنہ لایہتم لأمر دینہ وإن تقدموا جاز لقولہ علیہ السلام: صلوا خلف کل برو فاجر الخ۔ (المرغیناني، الہدایۃ، ’’کتاب الصلوٰۃ، باب الإمامۃ‘‘: ج۱، ص: ۱۲۲)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص172

 

answered Dec 17, 2023 by Darul Ifta
...