73 views
جوا کھیلنے والے کی امامت کا حکم:
(۱۵۰)سوال: جو شخص جوا کھیلتا ہے اور نماز بھی پڑھاتا ہے، تو اس کی امامت درست ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد ہارون، مظفرنگر
asked Dec 18, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب و باللّٰہ التوفیق: جوااور سٹہ کھیلنا حرام اور گناہ کبیرہ ہے(۲) امام کو چاہئے کہ ایسے برے کاموں سے اجتناب کریں، لیکن اس کے باوجود مقتدیوں کی نمازیں کراہت ِ تحریمی کے ساتھ صحیح ہیں ان کا فریضہ ادا ہوجاتا ہے(۳) اور سنت و نوافل جو کچھ ادا کرے گا وہ بھی ادا ہوں گی۔

(۲) {ٰٓیاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیْسِرُ وَالْاَنْصَابُ وَالْاَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیْطٰنِ فَاجْتَنِبُوْہُ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَہ۹۰} (سورۃ المائدۃ: ۹۰)
(۳) ویکرہ تقدیم العبد … والفاسق لأنہ لایہتم لأمر دینہ وإن تقدموا جاز لقولہ علیہ السلام:صلوا خلف کل برو فاجر الخ۔ (المرغیناني، الہدایۃ، ’’کتاب الصلوۃ، باب الإمامۃ‘‘: ج۱، ص: ۱۲۲)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص177

answered Dec 18, 2023 by Darul Ifta
...