25 views
جھوٹا الزام لگانے والے کی امامت:
(۱۵۷)سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں: لوگوں پر جھوٹے الزامات لگانے والے کی اقتداء میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: صادق پاشا، بنگلور
asked Dec 18, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب و باللّٰہ التوفیق: جھوٹا الزام لگانے والا گناہ کبیرہ کا مرتکب ہے(۲) اس لیے بشرطِ صحت سوال مذکورہ شخص کی امامت مکروہ تحریمی ہے؛ البتہ اس شخص سے معافی و توبہ و استغفار کے بعد امامت درست ہے، جس پر الزام لگایا گیا باہمی مشورے سے متولی و ذمہ داران مسئلہ کو حل کریں۔(۳)

(۲) إن الکذب یہدی إلی الفجور وإن الفجور یہدی إلی النار وإن الرجل لیکذب حتی یکتب عند اللّٰہ، کذابا۔ (أخرجہ البخاري، في صحیحہ، ’’کتاب الآداب باب قول اللّٰہ، یاأیہا الذین آمنوا اتقو اللّٰہ وکونوا مع الصادقین وما ینہی عن الکذب‘‘: ج ۵، ص: ۵۳، رقم:  ۶۰۹۴)
(۳) ومن أم قوماً وہم لہ کارہون إن الکراہۃ لفساد فیہ أو لأنہم أحق بالإمامۃ منہ… کرہ لہ ذلک تحریماً وإن ہو أحق لا والکراہۃ علیہم۔ ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلوۃ، باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج۲، ص: ۲۹۸)
عن ابن عباس قال قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إجعلوا أئمتکم خیارکم فإنہم وفدکم بینکم وبین ربکم، (محمد بن علی الشوکاني، نیل الأوطار، ’’کتاب الصلوۃ، باب ماجاء في إمامۃ الفاسق‘‘: ج۳، ص:۱۴۲، رقم: ۱۰۸۸)
وقد أخرجہ الحاکم في ترجمۃ مرتد الغنوي عنہ أن سرکم أن تقبل صلوتکم فلیؤمکم خیارکم فإنہم وفدکم بینکم وبین ربکم ویؤید ذلک حدیث ابن عباس المذکور۔ (أیضًا: ’’کتاب الصلوۃ، باب ماجاء في إمامۃ الصبي‘‘: ج۳، ص: ۱۹۶، رقم: ۱۰۹۱)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص184

 

answered Dec 18, 2023 by Darul Ifta
...