20 views
غیر محرم کے ساتھ سفر کرنے والے کی امامت:
(۱۶۰)سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں: ایک شخص غیر محرم عورت کے ساتھ سفر کرتا ہے، ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: گلفام، نوگاؤں
asked Dec 18, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب و باللّٰہ التوفیق: غیر محرم عورت کو سفر میں لانے لے جانے والے شخص کا طریقہ غلط اور برا ہے ایسے شخص کی امامت بھی مکروہ ہے۔(۱)

(۱) ومن أم قوماً وہم لہ کارہون إن الکراہۃ لفساد فیہ أولأنہم أحق بالإمامۃ منہ کرہ لہ ذلک تحریماً وإن ہو أحق لا والکراہۃ علیہم۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلوۃ، باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج۲، ص: ۲۹۸)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص187

answered Dec 18, 2023 by Darul Ifta
...