28 views
نامحرم سے تعلق رکھنے والے کی امامت:
(۱۶۱)سوال: اگر کسی مسجد کا امام نامحرم خاتون سے تعلق رکھے، گھنٹوں فون پر گفتگو کرے اور اس سے ملاقات کرے، اپنی زوجہ کو تکلیف دے مارپیٹ کرے اور اپنے بستر سے الگ سلائے جب کہ یہ بات اکثر مقتدیوں کو معلوم ہے اور مسجد کی کمیٹی کے لوگ بھی اس بات کو جانتے ہیں باوجود اس کے کمیٹی والے ایسے امام کو رکھے ہوئے ہیں اور لوگ نماز پڑھ رہے ہیں ایسی صورت میں ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: توصیف احمد، مظفر نگر
asked Dec 18, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب و باللّٰہ التوفیق: بشرط صحت سوال امام صاحب کے لیے مذکورہ بالا امور شرعاً و اخلاقاً ناجائز اور منصب امامت کے لیے کسی بھی طرح مناسب نہیں ان کو ان تمام حرکتوں سے فوری توبہ کرلینی چاہئے اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے بصورت دیگر اراکین کمیٹی کو چاہئے کہ ایسے امام کو تبدیل کردیں اور کسی نیک اور صالح امام کو مقرر کرلیں تاہم فتنہ وفساد سے ہر حال میں بچا جائے جب تک اس امام کو کمیٹی والے تبدیل نہ کریں اس کے پیچھے نمازیں ادا ہوجاتی ہیں۔
’’أخرج الحاکم في مستدرکہ مرفوعاً إن سرکم أن یقبل اللّٰہ صلاتکم فلیؤمکم خیارکم فإنہم وفدکم فیما بینکم وبین ربکم‘‘(۱)
’’وفي النہر عن المحیط: صلی خلف فاسق أو مبتدع نال: فضل الجماعۃ أفاد أن الصلوٰۃ خلفہما أولی من الإنفراد؛ لکن لا ینال کما ینال خلف تقي ورع لحدیث من صلی خلف عالم تقي فکأنما صلی خلف نبي‘‘(۲)

(۱) ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلوٰۃ: باب الإمامۃ، مطلب في إمامۃ الأمرد‘‘: ج ۲، ص:۳۰۱۔

(۲) أیضًا:۔
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص187

answered Dec 19, 2023 by Darul Ifta
...