36 views
عدت گزرنے کے بعد بھی مطلقہ کو اپنے ساتھ رکھنے والے کی امامت:
(۱۶۵)سوال: ایک شخص نے اپنی بیوی کو تقریباً ۷؍ سال قبل تین طلاق دے دیں، طلاق دینے کے بعد ۶؍ سال تک دونوں الگ رہے، پھر مطلقہ کو چوٹ لگ گئی تو پھر دونوں ایک ساتھ رہنے لگے اور اب دونوں ایک ساتھ ہی رہتے ہیں، ان کا ایک ساتھ رہنا کیسا ہے، طلاق دینے والا شخص ایک مسجد میں اذان دیتا ہے، امام کی غیر موجودگی میں نماز بھی پڑھا دیتا ہے، تو ایسے شخص کا اذان پڑھنا و امامت کرنا کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد شاہد، بیگو سرائے
asked Dec 18, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب و باللّٰہ التوفیق: تین طلاق کے بعد مطلقہ کے ساتھ رہنا بالکل حرام ہے پردہ اور علیحدگی واجب ہے،(۱) جو شخص تین طلاق دینے کے بعد اسی کے ساتھ شوہر وبیوی کی طرح  رہے وہ گناہ کبیرہ کا مرتکب ہے، اس کی اذان وامامت مکروہ تحریمی ہے، اور اس کے ساتھ رابطہ وتعلقات رکھنا بھی درست نہیں ہے۔(۱)

(۱) وفاسق: من الفسق: وہو الخروج عن الاستقامۃ، ولعل المراد بہ من یرتکب الکبائر کشارب الخمرہ والزاني وأکل الربا، ونحو ذلک۔ (ابن عابدین، رد المحتار علی الدر المختار، ’’کتاب الصلوٰۃ: باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج۲، ص: ۲۹۸)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص193

answered Dec 19, 2023 by Darul Ifta
...