36 views
معاہدہ کو پورا نہ کرنے والے امام کی امامت:
(۱۶۶)سوال: امام مسجد سے یہ طے ہوا تھا کہ امامت کے ساتھ ساتھ بچے بھی پڑھانے ہیں؛ لیکن وہ صرف امامت ہی کرتے ہیں بچے نہیں پڑھاتے ہیں، قرآن کریم بھی ان کو بالکل یاد نہیں نہ آج تک انہوں نے کسی مسجد میں سنایا، مقتدی بھی کچھ راضی ہیں اور کچھ مقتدیوں نے ان کے پیچھے نماز پڑھنی چھوڑ دی ایسے شخص کی امامت کا کیا حکم ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد منور، ممبئی
asked Dec 18, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب و باللّٰہ التوفیق: امام صاحب سے جو پڑھانا وغیرہ طے ہوا تھا اس کی طرف امام صاحب کو سنجیدگی سے توجہ دلائی جائے اور اگر مقتدی امام صاحب کی غلطی کی وجہ سے ناراض ہوں تو محلہ ومسجد کے ذمہ داران امام صاحب سے بات کرکے تصفیہ کرادیں بصورت دیگر ذمہ داران دوسرے امام کا نظم کرسکتے ہیں۔(۲)

(۲) لو أم قوما وہم لہ کارہون إن الکراہۃ لفساد فیہ أولانہم أحق بالإمامۃ منہ …کرہ لہ ذلک تحریماً۔ (ابن عابدین، رد المحتار علی الدر المختار، ’’کتاب الصلوٰۃ: باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج۲، ص: ۲۹۸)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص194

 

answered Dec 19, 2023 by Darul Ifta
...