27 views
مشاعروں میں شریک ہونے والے امام کا حکم:
(۱۷۴)سوال: امام صاحب فلم بینی کرتے ہیں، گانے اور مشاعروں کی محفلوں میں شریک ہوتے ہیں ان کی امامت کا کیا حکم ہے؟
فقط والسلام
المستفتی: عبداللہ، دہلی
asked Dec 19, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب و باللّٰہ التوفیق:  بشرط صحت سوال مذکورہ شخص کی امامت مکروہ تحریمی ہے مقتدیوں کو اعتراض کا حق حاصل ہے مگر فتنہ و انتشار سے پرہیز کریں۔ ’’ویکرہ إمامۃ عبد وأعرابي وفاسق، وأما الفاسق عللوا کراہۃ تقدیمہ بأنہ لا یہتم لأمر دینہ وبأن في تقدیمہ للإمامۃ تعظیمہ وقد وجب علیہم إہانتہ شرعاً‘‘(۱)

(۱) ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلوۃ، باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج ۲، ص: ۲۹۸۔
ومفادہ کون الکراہۃ في الفاسق تحریمیۃ۔ (أحمد بن محمد، حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح، ’’کتاب الصلوۃ، باب الإمامۃ ‘‘: ص: ۳۰۳)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص201

answered Dec 19, 2023 by Darul Ifta
...