24 views
وقف کی جائیداد پر ناجائز قبضہ کرنے والے کی امامت:
(۱۷۶)سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین: ایک شخص ملی ادارہ کی جائیداد و اوقاف پر ظالمانہ قبضہ کیے ہوئے ہے، اس کے پیچھے نماز درست ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: سعید حسن، بھیونڈی
asked Dec 19, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب و باللّٰہ التوفیق:  جو لوگ مذکورہ فی السوال قبائح و ناجائز امور کے مرتکب ہوں ان کی امامت مکروہ تحریمی ہے۔(۲)

(۲) ویکرہ إمامۃ عبد وأعرابي وفاسق، وأما الفاسق عللوا کراہۃ تقدیمہ بأنہ لا یہتم لأمر دینہ وبأن في تقدیمہ للإمامۃ تعظیمہ وقد وجب علیہم إہانتہ شرعاً۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلوۃ، باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج ۲، ص: ۲۹۸)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص203

answered Dec 19, 2023 by Darul Ifta
...