30 views
غلط قرآن پڑھنے والے کی امامت:
(۱۸۴)سوال: صحیح قرآن خواں کی نماز غلط قرآن پڑھنے والوں کے پیچھے ہوتی ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: مولوی محمد عثمان، مالیرکوٹلہ
asked Dec 20, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: تلاوت صحیح نہ کرنے سے کیا مراد ہے؟ اگر قرآن اس طرح غلط پڑھتا ہے کہ جس سے نمازیں فاسد ہوں، تو اس کی اقتداء درست نہیں ہے، فوری طور پر صحیح پڑھنے والے کا انتظام ضروری ہے، اگر ایسا نہیں ہے، تو پھر اس کی اقتداء میں پڑھے لکھے مقتدی کی نماز صحیح اور درست ہے۔ متولیان مسجد پر لازم ہے کہ ایسا امام رکھیں جو قرآن کریم صاف اور صحیح پڑھے۔(۲)

(۲) (قولہ بغیر حافظ لہا) شمل من یحفظہا أو أکثر منہا لکن بلحن مفسد للمعنیٰ لما في البحر: الأمي عندنا من لا یحسن القرائۃ المفروضۃ۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ، مطلب الواجب کفایۃ ہل یسقط بفعل الصبي وحدہ‘‘: ج ۲، ص: ۳۲۴؛ ابن نجیم، البحر الرائق، ’’کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ: اقتداء المفترض بإمام متنفل‘‘: ج ۱، ص: ۶۳۱)
 

 فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص212

answered Dec 20, 2023 by Darul Ifta
...