29 views
قرآن کریم کم پڑھے ہوئے کی امامت:
(۱۸۵)سوال: ہمارا امام سرکاری ملازم ہے اور کبھی ڈیوٹی باقاعدگی سے انجام نہیں دیتا اور قرآن بھی بہت کم پڑھا ہوا ہے۔ جب کہ اس کے پیچھے بہت سے علماء نماز پڑھتے ہیں تو کیا اس کی امامت درست ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: باشندگان، متولیان، کشمیر
asked Dec 20, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: مذکورہ امام اگر نماز میں قرآن کریم صحیح پڑھتا ہو تو ان کی امامت شرعاً درست ہے۔ باقی امام کے تقرر یا بدلنے کے ذمہ دار مسجد کے متولی و مسجد کمیٹی یا وہ علماء ہیں جو اس مسجد میں نماز پڑھتے ہیں۔(۱)

(۱) عن شعبۃ عن إسماعیل بن رجائٍ قال سمعت أوس بن ضمعجٍ یقول سمعت أبا مسعود یقول: قال لنا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: یؤم القوم أقرؤہم لکتاب اللّٰہ وأقدمہم قراء ۃً، فإن کانت قراء تہم سواء فلیؤمہم أقدمہم ہجرۃ، فإن کانوا في الہجرۃ سواء فلیؤمہم أکبرہم سناً، ولاتؤمن الرجل في أہلہ ولا في سلطانہ ولاتجلس علی تکرمتہ في بیتہ إلا أن یاذن لک أو بإذنہ۔(أخرجہ مسلم  في صحیحہ، ’’کتاب الصلاۃ، باب من أحق بالإمامۃ‘‘: ج۱، ص: ۴۶۵، رقم: ۶۷۳)
والأحق بالإمامۃ الأعلم بأحکام الصلاۃ ثم الأحسن تلاوۃ وتجویداً للقرأۃ ثم الأورع، والتقوی اتقاء المحرمات ثم الأسن أي الأقدم إسلاما فیقدم شاب علی شیخ أسلم، وقالوا: یقدم الأقدم ورعا، وفي النہر عن الزاد وعلیہ یقاس سائر الخصال فیقال: یقدم أقدمہم علما ونحوہ وحینئذ فقلما یحتاج للقرعۃ ثم الأحسن خلقا بالضم الفۃ بالناس ثم الأحسن وجہا أي أکثرہم تہجدا۔ (ابن عابدین،  رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘:ج۲، ص: ۲۹۴، ۲۹۵)

الأولٰی بالإمامۃ أعلمہم بأحکام الصلاۃ ہکذا في المضمرات وہو الظاہر، ہکذا في البحر الرائق۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ، الباب الخامس في الإمامۃ، الفصل الثاني في بیان من أحق بالإمامۃ‘‘: ج۱، ص: ۱۴۱)

 

 فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص213

answered Dec 20, 2023 by Darul Ifta
...