65 views
پٹی پر مسح کرنے والے کی امامت:
(۱۹۵)سوال: ایک شخص کی انگلی کٹ گئی زخم بہت گہرا ہے اور اس پر پٹی باندھی ہے، وضو میں پٹی کھولنا مضر ہے اور پانی سے دھونا بھی مضر ہے، تو پٹی پر مسح کر کے امامت کرنا کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد ارشد، گنگوہ
asked Dec 21, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: صورت مسئولہ میں شرعی عذر کی وجہ سے پٹی باندھی ہو اور اس میں خون نہ بہتا ہو اور اس پر مسح کر رہا ہو، تو اس کی امامت جائز اور درست ہے۔ فتاویٰ عالمگیری میں ہے:
’’ویجوز اقتداء الغاسل بماسح الخف وبالماسح علی الجبیرۃ‘‘(۱)

(۱) (وغاسل بماسح) ولو علی جبیرۃ۔ (الحصکفي، رد المحتار علی الدر المختار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ، مطلب الکافي للحاکم جمع کلام محمد في کتبہ‘‘: ج۲، ص: ۳۳۶)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص224

answered Dec 21, 2023 by Darul Ifta
...