25 views
کوب نکلے شخص کی امامت کا حکم:
(۱۹۶)سوال: ہماری مسجد کے امام صاحب کی کمر کا کوب نکلا ہوا ہے، جس کی وجہ سے وہ ایک طرف کو جھک کر چلتے ہیں اور جھک کر ہی نماز میں کھڑے ہوتے ہیں، وہ شادی شدہ بھی نہیں ہیں، لوگ اعتراض کرتے ہیں، اور کہتے ہیں کہ اس کا دل ادھر ادھر ڈول سکتا ہے، تو ان کی امامت کیسی ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: حکیم اکرام حسین، مظفر نگر
asked Dec 21, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: بشرط صحت سوال مذکورہ شخص کی امامت درست ہے  ہاں! اگر متولی ومنتظمین ومصلیان ان سے بہتر کسی دیگر متقی شخص کو امام مقرر کرنا چاہیں تو ان کو اس کا بھی اختیار ہے۔(۱)

(۱) وصح اقتداء (قائم بأحدب) وإن بلغ حدبہ الرکوع علی المعتمد، وکذا بأعرج وغیرہ أولی۔ (الحصکفي، رد المحتار مع المدر المختار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ، مطلب الکافي للحاکم جمع کلام محمد في کتبہ‘‘: ج۲، ص: ۳۳۸- ۳۳۶)
وہکذا في الفتاویٰ الہندیۃ، ’’جماعۃ من علماء الہند، الفتاوی الہندیۃ، ’’کتاب الصلوٰۃ، الباب الخامس في الإمامۃ،الفصل الثالث في بیان من یصلح إماماً لغیرہ‘‘: ج ۱، ص: ۱۴۱۔

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص225

answered Dec 21, 2023 by Darul Ifta
...