23 views
ہاتھوں سے معذور کی امامت:
(۱۹۸)سوال: زید دونوں ہاتھوں سے لنجا ہے، مگر اپنے سارے کام خود انجام دیتا ہے، جس میں اس کو کوئی پریشانی نہیں ہوتی، کیا ایسے شخص کے پیچھے نماز جائز ہے جب کہ وہ حافظ وقاری بھی ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: شبیر احمد، سیتامڑھی
asked Dec 21, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:مذکورہ شخص کی امامت شرعاً درست ہے۔(۱)

(۱) ولذا قید الأبرص بالشیوع لیکون ظاہرا ولعدم إمکان إکمال الطہارۃ أیضاً…في المفلوج والأقطع والمجبوب۔ (ابن عابدین، در المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ، مطلب في إمامۃ الأمرد‘‘: ج ۲، ص: ۳۰۲)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص226

 

answered Dec 21, 2023 by Darul Ifta
...