63 views
بیٹھ کر نماز پڑھانے والے کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟
(۲۰۱)سوال: کسی اپاہج یا معذور کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے جب کہ وہ بیٹھ کر نماز پڑھائے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد زاہد، مظفرنگر
asked Dec 21, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب و باللّٰہ التوفیق: جو شخص معذوری کی وجہ سے کھڑے ہونے پر قدرت نہ رکھتا ہو اور بیٹھ کر امامت کرائے تو اس کی امامت درست ہے۔ بشرطیکہ وہ سجدہ زمین پر کرتا ہو، اشارہ سے نہ کرتا ہو، لیکن بہتر یہ ہے کہ قادر علی القیام امامت کرنے والا موجود ہو تو اس کو امام بنایا جائے۔
’’لا یفسد اقتداء قائم بقاعد وبأحدب وأما الأول فہو قولہما، وحکم محمد بالفساد نظرا إلی أنہ بناء القوي علی الضعیف، ولہما اقتداء الناس بالنبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم في مرض موتہ وہو قاعد وہم قیام وہو آخر أحوالہ، فتعین العمل بہ بناء علی أنہ علیہ السلام کان إماما وأبو بکر مبلغاً للناس تکبیرہ‘‘(۱)
’’وصح اقتداء … قائم بقاعد یرکع ویسجد، لأنہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم صلی آخر صلاتہ قاعداً وہم قیام وأبو بکر یبلغہم تکبیرہ۔۔۔۔ وغیرہ أولی، وقال الشامي: وقید القاعد بکونہ یرکع ویسجد لأنہ لو کان مومیاً لم یجز اتفاقاً‘‘(۲)

(۱) ابن نجیم، البحر الرائق، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ‘‘: ج ۱، ص:۶۳۷، زکریا دیوبند۔ (۲) ابن عابدین، رد المحتار مع الدرالمختار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ، مطلب الکافي للحاکم جمع کلام محمد في کتبہ‘‘: ج ۲، ص: ۳۳۶، ۳۳۸۔

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص228

 

answered Dec 23, 2023 by Darul Ifta
...