15 views
کانے کی امامت:
(۲۰۴)سوال: ایک حافظ صاحب آنکھ سے کانے ہیں اور روزانہ جوڑا بدلتے ہیں، اعلیٰ قسم کیکپڑے پہنتے ہیں، سرمہ وغیرہ خوب لگاتے ہیں، تو ان کی امامت کا شرعاً کیا حکم ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: سعید احمد، مدراس
asked Dec 21, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب و باللّٰہ التوفیق: امام کا عالم دین ہونا اور مسائل نماز سے واقف ہونا، نماز کے درست ہونے کے لیے کافی ہے، آنکھ سے کانا ہونا یا روزانہ کپڑے بدلنا، سرمہ وغیرہ لگانا امامت کے عدم جواز کی دلیل نہیں ہے؛ لہٰذا مذکورہ شخص کی امامت بلا کراہت شرعاً در ست ہے۔(۱)

(۱) قید کراھۃ إمامۃ الأعمی في المحیط وغیرہ بأن لا یکون أفضل القوم فإن کان أفضلھم فھو أولی (ابن عابدین، رد المحتار علی الدرالمختار ج۲، ص:۲۹۸)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص231

answered Dec 23, 2023 by Darul Ifta
...