15 views
پاؤں کی ہڈی ٹوٹے ہوئے کی امامت:
(۲۰۸)سوال: امام صاحب کے بائیں پیر کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہونے کی وجہ سے سجدے سے اٹھتے ہوئے ہاتھوں کو زمین پر ٹیکتے ہیں اور قعدہ میں دایاں پیر کھڑا کرتے ہیں اور بائیں پیر پر ہلکا سا سہارا لگاتے ہیں تکلیف ہونے کے سبب ایسا کرتے ہیں ان کی امامت کا کیا حکم ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: عبدالجلیل، گورکھپور
asked Dec 21, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب و باللّٰہ التوفیق: مذکورہ امام کی امامت درست ہے؛ اس لیے کہ امام صاحب ارکان کو مکمل طور پر ادا رکرتے ہیں، اشارہ سے رکن کو ادا نہیں کرتے ہیں تاہم دوسرے کو امام بنانا بہتر ہے۔(۱)

(۱) ولو کان لقدم الإمام عوج وقام علی بعضہا یجوز وغیرہ أولٰی کذا في التبیین۔(جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’الباب الخامس في الإمامۃ، الفصل الثالث في بیان من یصلح إماما لغیرہ‘‘: ج۱، ص: ۱۴۲)
وکذلک أعرج یقوم ببعض قدمہ فالاقتداء بغیرہ أولٰی تاترخانیۃ، (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ، مطلب في إمامۃ الأمرد‘‘: ج۲، ص: ۳۰۲)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص234

answered Dec 23, 2023 by Darul Ifta
...