17 views
کمر درد کی وجہ سے صحیح رکوع نہ کرنے والے کی امامت:
(۲۱۱)سوال: ایک امام صاحب آٹھ سال سے امامت کر رہے ہیں اب ان کی کمر میں درد رہنے لگا ہے اس صورت میں رکوع پوری طرح سنت کے مطابق ادا نہیں ہوتا تو آیا اس صورت میں نماز میں کوئی کمی تو نہیں ہوگی، یعنی مکروہ تو نہیں ہوگی اور ان کا امامت کرنا درست ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: عبداللہ ، دہلوی
asked Dec 23, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب و باللّٰہ التوفیق: عذر کی وجہ سے اگر رکوع کا سنت طریقہ مکمل طور پر نہ ہو پائے اور رکوع اصلاً ہو رہا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں نماز اور امامت درست ہے(۱) مذکورہ صورت میں کوئی کراہت نہیں۔(۲)

(۱) المشقۃ تجلب التیسیر۔ (ابن نجیم، الاشباہ، ج۱، ص: ۱۶)
(۲) و إذا لم یقدر علی القعود مستویا وقدر متکئاً أو مستنداً إلی حائط أو انسان یجب أن یصلی متکئاً أو مستنداً ۔۔۔۔۔ ولا یجوز لہ أن یصلي مضطجعاً۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ، الباب الرابع عشر في صلاۃ المریض‘‘: ج۱، ص: ۱۹۶)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص236

answered Dec 23, 2023 by Darul Ifta
...