15 views
قومہ، جلسہ صحیح ادا نہ کرنے والے کی امامت:
(۲۱۳)سوال: ہمارے یہاں ایک امام صاحب تقریباً ۳۰، ۴۰ سال سے امامت کر رہے ہیں، اب کئی سال سے پیروں سے معذور ہوگئے ہیں، ارکان رکوع و سجود کرنے سے بالکل عاجز آچکے ہیں، یہاں تک کہ قومہ و جلسہ بھی ترک ہو رہا ہے، صورت مذکورہ میں موصوف کی امامت شرعاً درست ہے یا نہیں۔
فقط: والسلام
المستفتی: محمد رضی حسن، بڈھانہ، مظفرنگر
asked Dec 23, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: بشرط صحت سوال جب امام رکوع و سجود وجلسہ بھی نہیں کرسکتے تو مذکورہ شخص کی امامت درست نہیں، دوسرا نظم ضروری ہے۔
’’ولا یصلي الذي یرکع ویسجد خلف المؤمي‘‘(۲)

(۲) المرغیناني، الہدایۃ، ’’کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ‘‘: ج ۱، ص: ۱۲۷۔

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص238

answered Dec 23, 2023 by Darul Ifta
...