29 views
حنفی عید میں شافعی کی اقتداء کرے تو زائد تکبیروں میں کیا کرے؟
(۲۲۰)سوال: کوئی حنفی نماز عیدین میں شافعی امام کی اقتداء کرے تو زیادہ تکبیروں میں امام کی متابعت کرے یا نہیں، حنفی مذہب میں تو چھ تکبیریں ہیں اور امام شافعی ؒکے نزدیک پہلی رکعت میں سات اور دوسری رکعت میں پانچ تکبیریں ہیں، تو حنفی مقتدی کیا کرے؟
فقط: والسلام
المستفتی: شفیع احمد ، مہاراشٹر
asked Dec 23, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: عید کی نماز میں حنفی شخص، شافعی امام کی اقتداء کرے، تو زائد تکبیروں میں بھی امام کی متابعت کرے۔ ’’ولو زاد تابعہ إلی ستۃ عشر، لأنہ مأثور‘‘(۱)

(۱) ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب العیدین، مطلب أمر الخلیفۃ لا یبقی بعد موتہ‘‘: ج۳، ص:۵۴۔
لأن الخلاف في الأولویۃ لا الجواز وعدمہ ولذا لو کبر الإمام زائدا عما قلناہ یتابعہ المقتدي إلی ست عشرۃ تکبیرۃ فإن زاد لا یلزمہ متابعتہ لأنہ بعدہا محظور بیقین لمجاوزتہ ما ورد بہ الآثار۔ (أحمد بن محمد، حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح، ’’کتاب الصلاۃ: باب أحکام العیدین‘‘: ص: ۵۳۳، شیخ الہند دیوبند)
قال محمد رحمہ اللّٰہ تعالیٰ في الجامع: إذا دخل الرجل مع الإمام في صلاۃ العید وہذا الرجل یری تکبیرات ابن مسعود رضي اللّٰہ عنہ فکبر الإمام غیر ذلک اتبع الإمام إلا إذا کبر الإمام تکبیرا لم یکبرہ أحد من الفقہاء فحینئذ لا یتابعہ، کذا في المحیط۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب السابع عشر في صلاۃ العیدین‘‘: ج ۱، ص: ۲۱۲، زکریا دیوبند)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص246

answered Dec 23, 2023 by Darul Ifta
...