29 views
اکثر غیر حاضری کرنے والے امام کا تنخواہ لینا:
(۲۳۶)سوال: جو امام مہینے میں دس بارہ روز نماز پڑھاتا ہے اور بعض اوقات مدرسہ کے بچے کو نماز پڑھانے کے واسطے وقفہ وقفہ سے روانہ کرتا ہے ایسے امام کو تنخواہ لینا جائز ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: مصلیان مسجد، مدینہ مسجد، غازی آباد
asked Dec 23, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: اگر بچہ بالغ ہے، تو اس کے پیچھے نماز درست ہو جاتی ہے اگر امام بطور قائم مقام اس بالغ بچہ سے نماز پڑھواتا ہے، تو اس کا مقصد بچہ کو نماز پڑھانا بھی اور سکھانا بھی ہو سکتا ہے، بہر صورت امام کا تنخواہ لینا جائز ہے، الا یہ کہ انتظامیہ کے ضابطے کے خلاف ہو۔(۱)

(۱) وإمام قوم: الإمامۃ الکبریٰ أو إمامۃ الصلاۃ (وہم لہ) وفي نسخۃ لہا أي الإمامۃ (کارہون) أي لمعنی مذموم في الشرع، وإن کرہو لخلاف ذلک، فالعیب علیہم ولا کراہۃ، قال ابن الملک أي کارہون لبدعتہ أو فسقہ أو جہلہ، أمّا إذا کان بینہ وبینہم کراہۃ وعداوۃ بسبب أمر دنیوي فلا یکون لہ ہذا الحکم۔ في شرح السنۃ قیل: المراد إمام ظالم وأمّا من أقام السنۃ فاللوم علی من کرہہ، وقیل ہو إمام الصلاۃ ولیس من أہلہا فیتغلب فإن کان مستحقا لہا فاللوم علی من کرہہ قال أحمد: إذا کرہہ واحد أو إثنان أو ثلاثہ فلہ أن یصلي بہم حتی یکرہہ أکثر الجماعۃ رواہ الترمذی وقال: ہذا حدیث غریب۔ (ملا علي قاري، مرقاۃ المفاتیح، ’’کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ، الفصل الثاني‘‘: ج۳، ص: ۱۷۹، رقم: ۱۱۲۲)
ویبدأ من غلتہ بعمارتہ ثم ماہو أقرب لعمارتہ کإمام مسجد ومدرس مدرسۃ یعطون بقدرکفایتہم ثم السراج والبساط کذلک إلی آخر المصالح وتمامہ في البحر۔ (ابن عابدین، الدرالمختار مع رد المحتار، ’’کتاب الوقف، مطلب  یبدأ بعد العمارۃ بما ھو أقرب إلیھا‘‘: ج۶، ص:۵۶۰)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص262

answered Dec 23, 2023 by Darul Ifta
...