22 views
امام کی غیر موجودگی میں مؤذن کا نماز پڑھانا:
(۲۴۰)سوال: اتفاقاً مؤذن کے نہ آنے کی بنا پر اذان دے کر امام نے نماز پڑھا دی یا امام کی غیر موجودگی میں مؤذن نے نماز پڑھا دی، تو اس سے نمازمیں کوئی خرابی تو نہیں آئی گی؟
فقط: والسلام
المستفتی: عبد القادر، آسامی
asked Dec 24, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: دونوں صورتوں میں نماز بلاشبہ صحیح اور درست ہو جائے گی۔(۲)

(۲) عن عبد اللّٰہ بن مسعود رضي اللّٰہ عنہ قال: قال لنا علیہ السلام: یؤم القوم أقرأہم لکتاب اللّٰہ وأقدمہم قراء ۃ۔ (أخرجہ مسلم في صحیحہ، ’’کتاب المساجد ومواضع الصلاۃ، باب من أحق بالإمامۃ‘‘: ج ۱، ص: ۲۳۶، رقم: ۶۷۳)
الأحق بالإمامۃ الأعلم بأحکام الصلاۃ ثم الأحسن تلاوۃ، وتجویداً للقراء ۃ۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في الصلاۃ‘‘: ج ۲، ص: ۲۹۴، ۲۹۵)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص267

answered Dec 24, 2023 by Darul Ifta
...