25 views
نقص کی وجہ سے امام کو معزول کرنا:
(۲۴۳)سوال: امام ناقص ہے کثرت رائے یہ ہے کہ یہ ہی امام رہے اور قلتِ رائے یہ ہے کہ دوسرا امام لایا جائے تو شرعی حکم کیا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد رئیس احمد، کھرگون
asked Dec 24, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: صورتِ مذکورہ میں اگر امام میں کوئی شرعی نقص ہو تو قابلِ عزل ہوسکتا ہے بغیر وجہ شرعی کسی امام کو علاحدہ کرنا درست نہیں(۱) نیز یہ انتظامی امر ہے آپ مقامی علماء سے معاملہ طے کرائیں اور اگر آپ تحریر کردیں کہ وجہ عزل کیا ہے عوام کی رائے امام صاحب کو  الگکرنے کی کیوں بنی، تو واضح جواب لکھا جائے گا۔

(۱) في البحر أخذ منہ عدم العزل لصاحب وظیفۃ إلا بجنحۃ أو عدم أہلیۃ۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الوقف، مطلب لیس للقاضي عزل الناظر‘‘:ج۶، ص: ۶۵۶)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص271

answered Dec 24, 2023 by Darul Ifta
...