41 views
جس کی بیوی سودی کاروبار کرتی ہو، ایسے شخص کی امامت:
(۲۴۶)سوال: ایک امام کی زوجہ سودی کاروبار کرتی ہے، تو اس کی امامت کا کیا حکم ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: عبد الرزاق: مظفر نگر
asked Dec 24, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: اگر شوہر اس کو اس قبیح فعل سے منع کرتا ہے، تو اس کی امامت درست ہے، لیکن اگر وہ اپنے شوہر کی مرضی یا شوہر کے حکم سے ایسا کرتی ہے، تو پھر اس کی امامت درست نہیں ہے۔(۱)

(۱) {ٰٓیاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْٓا اَنْفُسَکُمْ وَاَھْلِیْکُمْ نَارًا} أي اعملوا الأعمال الصالحۃ وأتمروا بالأوامر واجتنبوا النواہي وأمروا أہلیکم بہا ولزموہم الطاعۃ والعبادۃ لتتقوا بذلک النار۔ (أوضح التفاسیر، ’’الباب السادس‘‘: ج ۱، ص: ۶۹۶)
إن رسول اللّہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یقول أن الناس إذا أرادوا المنکر ولا یغیرونہ…یوشک اللّٰہ عز وجل أن یعمہم بعقابہ۔ (التیسیر في أحادیث التفسیر، ’’الربع الثاني من الحزب الثالث عشر‘‘: ج ۲، ص: ۹۶)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص274

 

answered Dec 24, 2023 by Darul Ifta
...