21 views
السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ ۔
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس درجِ ذیل مسئلہ کے بارے میں ۔؟
ہمارے ہاں لوگ کہتے ہیں کہ اگر قران کریم کو بغیر وضو کے پڑھا جائے تو صرف ایک نیکی ہی حاصل ہوتی ہیں ۔ یہ بات کتنی صحیح ہے اور کیا اس طرح کا مضمون کسی حدیث سے بھی ثابت ہیں ؟
براہِ کرم مدلل جواب جلد از جلد ارسال فرمائیں ۔ جزاک اللہ خیراً ۔
المستفتی: زکریا ، مہاراشٹر ۔
السلام علیکم
asked Dec 25, 2023 in متفرقات by Zakriya Mulla
edited Dec 28, 2023 by Zakriya Mulla

1 Answer

Ref. No. 2739/45-4262

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  بلا وضو قرآن پڑھنے پر ایک ہی نیکی ملتی ہے، یہ مضمون کسی حدیث میں میری نظر سے نہیں گزرا، اس لئے عام قاعدہ کے مطابق وضو کے ساتھ قرآن کی تلاوت اور بغیر وضو کی تلاوت میں ثواب کے اعتبار سے کوئی فرق نہیں ہوگا تاہم وضو کے ساتھ قرآن کو چھونے پر اجروثواب زیادہ ہوگا۔

 ویحرم بہ أی بالأکبر وبالأصغر مس مصحف إلا بغلاف متجاف (در مختار:1/315) ولا تکرہ قراء ة القرآن للمحدث ظاہراً أی علی ظہر لسانہ حفظًا بالإجماع وروی أصحاب السنن عن علی رضی اللہ عنہ أن رسول اللہ صلی ا للہ علیہ وسلم کان یخرج من الخلاء فیقرئنا ویأکل معنا اللحم وکان لا یحجبہ أو لا یحجزہ عن قراء ة شیء لیس الجنابة (کبیری: ۵۲)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Dec 28, 2023 by Darul Ifta
...